13 جون 2011 - 15:03

شیعہ علماء کونسل راولپنڈی اسلام آباد و گوجرانوالہ ڈویژن کے زیراہتمام اتحاد امت ریلی 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگی ۔

ابنا: دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان ایڈوکیٹ سکندر عباس گیلانی اور شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے صدر اشفاق وحیدی نے اھلکاروں کے ایک اجلاس میں حمایت المسلمین کانفرنس اور 26 جون کو اتحاد امت ریلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کئے جانے سے باخبر کیا ۔
انہوں نے اس کانفرنس کے اھداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کا جائزہ ، قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملت مسلمہ کے جذبات ، مشرق وسطی میں بیداری کی لہر اور بحرین میں اپنے حقوق کی جدوجہد میں مشغول عوام کے قتل عام و مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کئے جانے کے پہ اعلان مخالفت اور پاکستان میں جاری دہشت گردی' بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پر پرامن انداز میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں مختلف ریاستوں کے علمائے کرام ، دانشوران ، ذاکرین عظام کے نمائندے ، عمائدین ملت ، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان ، مذہبی و سماجی شخصیات اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت